بھروسہ ہے شمالی کوریا کے سربراہ نے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے: امریکی صدر

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بھروسہ ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جو عدے کیے ہیں اسے وہ پورا کریں گے۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربوں سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے چند جھوٹے میزائل فائر کیے جس سے ان کے کچھ لوگ اور دیگر پریشان ہوئے تاہم اُن میزائل تجربات نے انہیں کچھ نہیں کیا، شاید کم جونگ نے مجھے سگنل…

Read More

فواد چوہدری کا قمری کلینڈر کے بعد ادائیگیوں کیلئے کارڈ سسٹم کی تبدیلی کا اعلان

اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے اور انشاءاللہ چند ماہ میں آپ کی ادائیگیاں بس کے کرائے سےگاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔یاد رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک، عیدین اور دیگر اسلامی ایام میں چاند کی رویت دیکھنے…

Read More

سونا ہزار روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 72 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ . انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، اپریل 2018 میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1337 فی اونس تھی جو ایک سال کے دوران کم ہو کر 1294 فی اونس ہوگئی ہے۔. پاکستان میں اپریل 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت 58850 تھی لیکن ایک سال کے…

Read More

راحت فتح علی خان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2016ء کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان بھر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار راحت فتح علی خان سے سال 2016ء کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تفصیلات کی فراہمی کیلیے سات روز کی مہلت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے سات روز میں تفصیلات فراہم نہ کیں تو…

Read More

دنیا کی مہنگی ترین طلاق، ایمزون کے مالک اہلیہ کو 35 ارب ڈالر ادا کرینگے

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پا گیا میکینزی کو شادی ختم ہونے پر 35 ارب ڈالر ملیں گے جس کے بعد وہ دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔ آن لائن خریداری کی کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہو گی۔ میکینزی کو شادی ختم ہونے کے بعد 35 ارب ڈالر ملیں گے۔ طلاق کے بعد میکینزی کا شمار دنیا کی پانچ امیر…

Read More

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس ٹپی کو گرفتار کر لیا گیا، اویس مظفر ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق اویس ٹپی سابق صدر زرداری کے منہ بولے بھائی ہیں، اویس مظفر ٹپی پر جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ان پر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذ بنا کر بیچنے کا الزام ہے۔نیب نے اویس مظفر ٹپی کے خلاف یکم اگست 2018 کو تحقیقات کی منظوری دی۔ نیب کے مطابق اویس مظفر ٹپی کی تحقیقات…

Read More

وزیراعلیٰ کا میو ہسپتال کا دورہ، ایم ایس کی معطلی سے بھی تبدیلی نہ آسکی

وزیراعلیٰ پنجاب کے میو ہسپتال لاہور کے دورہ اور ایم ایس کی معطلی سے بھی تبدیلی نہ آسکی، اب بھی ڈاکٹر دستیاب نہیں، مشینیں بدستور خراب ہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 27 مارچ کو میو ہسپتال پہنچے تو پہلا نزلہ مریضوں اور اہل خانہ پر گرا کہ ان کا ہسپتال میں داخلہ ہی بند کر دیا گیا، پھر اُن کے اپنے سکیورٹی عملے نے کسی شہری کو قریب تک نہ پھٹکنے دیا، خلق خدا تو چیخ چیخ کر پکارتی رہی لیکن صاحب، سنی ان…

Read More

بڈگام میں انڈین ایئر فورس نے اپنے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا: بھارتی میڈیا

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی میڈیا نے انڈین ایئر فورس کی جانب سے اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈین ایئر فورس نے میزائل سے اپنے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، بھارتی ایئر فورس نے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی تھی، بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر گرا کر اپنے ہی جوان مارے اور جھوٹ بولا۔اپنا ہیلی کاپٹر گرانا بھارتی فضائیہ پر طاری پاکستان کا خوف ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ اپنے اور دشمن کے ہیلی کاپٹر…

Read More

کیوی وزیراعظم کو خراجِ تحسین: برج خلیفہ جسینڈا آرڈن کی تصویر سے جگمگا اٹھا

ہمدرد، باوقار اور رحم دلی کی مثال قائم کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔  متحدہ عرب امارات نے جسینڈا آرڈن کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور  دبئی کا برج خلیفہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر سے جگمگا اٹھا جب کہ سلام بھی پیش کیا۔…

Read More

یوم پاکستان: مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ، مہاتیر، صدر، وزیراعظم کی شرکت

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب، پریڈ کے آغاز پر تینوں مسلح افواج پر مشتمل دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل طفر محمود عباسی بھی تقریب میں…

Read More