بھروسہ ہے شمالی کوریا کے سربراہ نے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے: امریکی صدر

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بھروسہ ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جو عدے کیے ہیں اسے وہ پورا کریں گے۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربوں سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے چند جھوٹے میزائل فائر کیے جس سے ان کے کچھ لوگ اور دیگر پریشان ہوئے تاہم اُن میزائل تجربات نے انہیں کچھ نہیں کیا، شاید کم جونگ نے مجھے سگنل…

Read More

دنیا کی مہنگی ترین طلاق، ایمزون کے مالک اہلیہ کو 35 ارب ڈالر ادا کرینگے

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پا گیا میکینزی کو شادی ختم ہونے پر 35 ارب ڈالر ملیں گے جس کے بعد وہ دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔ آن لائن خریداری کی کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہو گی۔ میکینزی کو شادی ختم ہونے کے بعد 35 ارب ڈالر ملیں گے۔ طلاق کے بعد میکینزی کا شمار دنیا کی پانچ امیر…

Read More

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس ٹپی کو گرفتار کر لیا گیا، اویس مظفر ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق اویس ٹپی سابق صدر زرداری کے منہ بولے بھائی ہیں، اویس مظفر ٹپی پر جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ان پر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذ بنا کر بیچنے کا الزام ہے۔نیب نے اویس مظفر ٹپی کے خلاف یکم اگست 2018 کو تحقیقات کی منظوری دی۔ نیب کے مطابق اویس مظفر ٹپی کی تحقیقات…

Read More

بڈگام میں انڈین ایئر فورس نے اپنے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا: بھارتی میڈیا

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی میڈیا نے انڈین ایئر فورس کی جانب سے اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈین ایئر فورس نے میزائل سے اپنے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، بھارتی ایئر فورس نے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی تھی، بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر گرا کر اپنے ہی جوان مارے اور جھوٹ بولا۔اپنا ہیلی کاپٹر گرانا بھارتی فضائیہ پر طاری پاکستان کا خوف ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ اپنے اور دشمن کے ہیلی کاپٹر…

Read More

کیوی وزیراعظم کو خراجِ تحسین: برج خلیفہ جسینڈا آرڈن کی تصویر سے جگمگا اٹھا

ہمدرد، باوقار اور رحم دلی کی مثال قائم کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔  متحدہ عرب امارات نے جسینڈا آرڈن کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور  دبئی کا برج خلیفہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر سے جگمگا اٹھا جب کہ سلام بھی پیش کیا۔…

Read More

یوم پاکستان: مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ، مہاتیر، صدر، وزیراعظم کی شرکت

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب، پریڈ کے آغاز پر تینوں مسلح افواج پر مشتمل دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی پریڈ گراؤنڈ آمد ہوئی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل طفر محمود عباسی بھی تقریب میں…

Read More

نیوزی لینڈ کا شہدا کو خراج عقیدت، جمعے کو یوم یکجہتی منانے کا اعلان

نیوزی لینڈ حکومت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا اور متاثرہ خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ جمعے کو ملک بھر میں مسلمانوں سے یوم یکجہتی منایا جائے گا اور جمعے کی اذان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر براہ راست نشر کی جائے گی۔. کوئی بچھڑ گیا تو کوئی جیتے جی مر گیا، لیکن نہیں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین کو اپنے عمل سے باور کرا دیا ہے کہ وہ تنہا نہیں۔ انہوں نے اپنے تازہ…

Read More

‘اگلا نمبر آپ کا’ انتہا پسندوں کی کیوی وزیراعظم جیسنڈا کو قتل کی دھمکیاں

وزیراعظم نیوزی لینڈ کو مسلماںوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہریوں نے اپنی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی جانب سے اسلحے پر پابندی کے اعلان کے بعد بھرپور حمایت کرتے ہوئے پندرہ سو خودکار ہتھیار واپس کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں، ان کا جرم یہ ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ جس میں 50 مسلمان دہشتگردی کا نشانہ بنے، کے خلاف حق کی آواز بلند کی۔ اس پر جیسنڈا…

Read More

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان میں قیام کریں گے اور وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا نور خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان  سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں وزرائے اعظم…

Read More

مسلمانوں سے اظہار یکجہتی: نیوزی لینڈ میں جمعے کو ریڈیو، ٹیلی ویژن پر اذان نشر ہوگی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والوں اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان نشر کی جائے گی۔ ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والوں اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان نشر کی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ جمعے…

Read More