ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان میں قیام کریں گے اور وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا نور خان
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان  سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جب کہ مہمان وزیراعظم صنعت کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ ایئر بیس پر استقبال کیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلٰی سطح کا وفد بھی پاکستان آ رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment