سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس ٹپی کو گرفتار کر لیا گیا، اویس مظفر ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق اویس ٹپی سابق صدر زرداری کے منہ بولے بھائی ہیں، اویس مظفر ٹپی پر جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ان پر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذ بنا کر بیچنے کا الزام ہے۔نیب نے اویس مظفر ٹپی کے خلاف یکم اگست 2018 کو تحقیقات کی منظوری دی۔ نیب کے مطابق اویس مظفر ٹپی کی تحقیقات انتہائی اہم مرحلے میں ہے، ان پر ملیر میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے، آمدن سے زائد کیسز کی بھی تحقیقات چل رہی ہیں۔ادھر چیئرمین نیب نے ایگزیکٹو بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کچھ دیر بعد نیب ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگا، جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق 3 ریفرنس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اجلاس میں متعدد انکوائریز اور تحقیقات کی بھی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

Leave a Comment