زرمبادلہ ذخائر میں 74 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ، اسٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ متحدہ عرب امارات سے 1 ارب ڈالرموصول ہوئے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کچھ ادائیگیاں بیرونی قرضوں کی مد میں بھی کی تاہم مجموعی طور پر زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے۔. دوسری جانب ڈیلرز کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باوجود روپیہ کمزور پڑ رہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر مزید 5 پیسے اضافے سے 139 روپے 49 پیسے کا ہو گیا، عوام کے لیے امریکی کرنسی 40 پیسے مہنگی ہوکر 140 روپے 30 پیسے کی ہو گئی۔. اقتصادی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام کے لیے ضروری ہے بیرونی سرمایا کاری اور ایکسپورٹس کو فروغ دیا جائے۔

Related posts

Leave a Comment