زرداری کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کا معاملہ، نیب اور محکمہ ایکسائز میں ٹھن گئی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے نام دو گاڑیوں کی تفصیلات ایکسائز آفس نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی نے آصف علی زرداری کو مدت صدارت کے دوران تحفے میں دی تھیں۔

موٹر رجسٹریشن آفس اسلام آباد نے نیب کراچی کو تینوں گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کیں جبکہ ایکسائز آفس نے ایس ٹی 347 اور 348 کا مکمل ریکارڈ تاحال نیب حکام کو پیش نہیں کیا۔

نیب حکام نے کئی بار سپریٹنڈنٹ ایکسائز اور دیگر حکام کو طلب کیا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق گاڑیوں کی فائلز رجسٹریشن کے بعد آصف علی زرداری کو واپس کر دی گئی تھیں۔

Related posts

Leave a Comment